ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارواور میں ضلع کانگریس صدر کا سوال : ڈاکٹر چترنجن قتل معاملے میں کیوں خاموش ہیں رکن پارلیمان اور بی جے پی لیڈران ؟

کارواور میں ضلع کانگریس صدر کا سوال : ڈاکٹر چترنجن قتل معاملے میں کیوں خاموش ہیں رکن پارلیمان اور بی جے پی لیڈران ؟

Sat, 03 Feb 2024 20:39:28    S.O. News Service

کاروار،3 / فروری (ایس او نیوز) ضلع کانگریس صدر آر ایچ نائک نے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اور  بی جے پی لیڈران سے پوچھا کہ ڈاکٹر چترنجن اور تیمپّا نائک کا جو قتل ہوا تھا اس پر اب ان لوگوں نے  کیوں خاموشی اختیار کی ہے ؟
    
شہر کے  پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کے دوران آر ایچ نائک نے موجودہ رکن پارلیمان اور بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہوئے اپنی پارٹی کے بڑے لیڈروں کے قتل پر زبان بند کر رکھی ہے اور وہ صرف فرقہ وارانہ فسادات پر اکسانے والے بیانات دینے میں مصروف ہیں ۔ 
    
آر ایچ نائک نے کہا کہ بی جے پی نے تینگن گنڈی میں جھنڈے کے چبوترے کے تعلق پیدا ہونے والے تنازعے میں وزیر منکال وئیدیا کا ہاتھ ہونے کی بات پھیلائی ہے ۔  پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے منکال وئیدیا نے وزیر کی حیثیت سے ضلع بھر کے لئے عمدہ کام کر رہے  ہیں ۔ ان پر اس طرح کے الزام لگانا درست نہیں ہے ۔ 

لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ اس طرح کے بیانات دینے والے بی جے پی کے لیڈران ڈاکٹر چترنجن اور تیمپّا نائک قتل کے سلسلے میں کیوں خاموش ہیں ؟ بی جے پی کے ان دو لیڈروں کے قتل کو بیس برس گزر چکے ہیں ۔ لیکن ان معاملات کی تحقیقات کے بارے میں بی جے پی والے آواز کیوں نہیں اٹھا رہے ہیں ؟ جب ریاست اور مرکز میں انہی حکومت تھی تو ان معاملوں کی تحقیقات کی جا سکتی تھی ۔ ان وارداتوں کے تعلق سے یہ لوگ  جد و جہد کیوں نہیں کر رہے ہیں ؟ ان کی موت کے معاملے میں انصاف دلانے کی انہیں ضرورت نہیں ہے کیا ؟ 
    
انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آنے کی وجہ سے الجھانے والے بیانات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دراصل فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنے کے سوا بی جے پی والوں کے پاس دوسرا کوئی کام نہیں ہے ۔ 
    
اس موقع پر کانگریسی لیڈر نارائن کمٹہ کر، جگدیش نائک وٹھوبا انگڈی کیری، شری کانت اور دیگر افراد موجود تھے ۔ 


Share: